حیدرآباد۔11۔اپریل(اعتماد نیوز)2002میں گجرات فسادات کے بعد گجرات چیف
منسٹر نریندر مودی کو سپریم کورٹ کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے کلین چٹ
کے فیصلہ کے خلاف
دوبارہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کی اپیل کرتے ہوئے
داخل کردہ درخواست کو آج عدالت عظمی نے مسترد کر دی۔جسٹس ایچ ایل دتو اور
جسٹس ایس اے بوبڈے پر مشتمل بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔